پنجاب میں پیپلز پارٹی کا وجود ختم ہو چکا ہے،صفیہ اسحاق

پنجاب میں پیپلز پارٹی کا وجود ختم ہو چکا ہے،صفیہ اسحاق

  

لاہور( لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما صفیہ اسحاق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ناصر باغ میں ایک ناکام احتجاجی کیمپ لگا کر اپنی رہی سہی باقی طاقت بھی عوام کے سامنے شو کردی ہے اور ثابت کردیا ہے کہ پنجاب میں ان کا وجود مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے جس طرح سے پنجاب کے عوام کی خدمت (ن) لیگ کررہی ہے اس طرح سے پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام کی خدمت نہیں کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام باشعور ہیں وہ سندھ کو کچرے کے ڈھیروں میں تبدیل کرنے والوں کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے اور پیپلز پارٹی کو ہر بار مسترد کرتے رہیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -