میئر لاہور اور 9ڈپٹی میئروں کو پہلی تنخواہ مل گئی

میئر لاہور اور 9ڈپٹی میئروں کو پہلی تنخواہ مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنر ل ر پو رٹر ) میئرلاہورکرنل ریٹائرڈمبشرجاویداور نوڈپٹی میئرز کوپہلی تنخواہ جاری کردی گئی، میئرلاہور اور ڈپٹی میئرزکو تنخواہ کی مد میں ہرماہ چارلاکھ پچپن ہزارروپے ملیں گے۔تفصیلا ت کے مطا بق میئرلاہورکرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید اور ڈپٹی میئرزنذیرخان سواتی،راؤشہاب الدین ، حاجی اللہ رکھا،چودھری وسیم قادر ، مہر محمود احمد ، مشتاق مغل ، رانا عجاز احمد حفیظ ، محمدبلال چودھری اور میاں محمدطارق کوپہلی تنخواہ کی ادائیگی کیلئے ضروری کارروائی مکمل کرلی گئی ہے ۔ میئرلاہور کو 50ہزار اعزازیہ جبکہ ڈپٹی میئرزکو45ہزارروپے اعزازیہ دیاجارہاہے۔