حکمران ملک کو سیکولر ازم کی طرفدھکیل رہے ہیں،ذکر اللہ مجاہد

حکمران ملک کو سیکولر ازم کی طرفدھکیل رہے ہیں،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکمران ملک میں اسلامی نظریات کے امین بننے کی بجائے ملک کو سیکولرزم کی طرف دھکیل رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں علماء و مشائخ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کی آڑ میں نرسوں کے حجاب پر پابندی اسلام مخالف قدم ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے نرسوں کے حجاب پر پابند ی لگا کر ثابت کیا ہے کہ حکمرانوں کی کارکردگی اور پالیسیاں ناقص ہیں جس کی بنا پر سیکورٹی جیسا بہانہ بنا کر اسلامی ریاست میں نرسنگ سکول و کالجز میں طالبات کے حجاب پہنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کو اسلامی اور خوشحال بنانے کے لیے سیاست کر رہی ہے اور ہماری سیاست کا مقصد قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے تاکہ ملک میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ؐ کا اسلامی نظام کا نفاذ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ سیکولرطبقات نے ملک میں70سال سے اسلامی نظام کو نافذ نہیں ہونے دیا اور ملک میں بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے اسلام دشمن پالیسیاں بنائی جاتی ہیں ،سود جیسی لعنت کو قوم پر سرکاری سطح پر نافذ کر دیا جو کھلم کھلا اللہ تعالیٰ سے جنگ کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ملک پر قابض خاندانی سیاست کا خاتمہ بہت جلد ہو جائے گا ۔عوام 2018ء میں نیک اور صالح قیادت کا ساتھ دے گی اور جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں اسلامی اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھے گئی جس کے لیے علماء و مشائخ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -