حکمران جے آئی ٹی کی تحقیقات سے قبل اقتدار چھوڑ دیں،نسیم زہراء

حکمران جے آئی ٹی کی تحقیقات سے قبل اقتدار چھوڑ دیں،نسیم زہراء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی نائب صدر اور ممبر کنٹونمنٹ بورڈ نسیم زہراء نے کہا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے کہ حکمران خود ہی اقتدار سے الگ ہو جائیں وگرنہ جے آئی ٹی کی تحقیقات کے نتیجے میں ان کو حکومت چھوڑنی ہی پڑے گی اور اس وقت ان کی رہی سہی عوامی طاقت بھی ختم ہو جائے گی ان کا بھرم اسی میں ہے کہ یہ از خود ہی مستعفی ہو جائیں وگرنہ پی ٹی آئی ان کو لوٹ مار کرپشن اور پانامہ لیکس نہیں بنانے دے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ تلاشی کے نتیجے میں یہ منی ٹریل ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں اور سپریم کورٹ نے بھی ان کی دستاویزات پر عدم اعتماد کرتے ہوئے ان سے مزید تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے اس لئے ہم کہتے ہیں کہ ابھی بھی ان کے پاس وقت ہے کہ یہ اپنی غلطیوں کو تسلیم کریں ۔