فیروز پور روڈ پر 32کنال پر مشتمل غیر قانونی فیکٹری مسمار

فیروز پور روڈ پر 32کنال پر مشتمل غیر قانونی فیکٹری مسمار

  

لاہور(اپنے خبر نگار سے) ایل ڈی اے کا فیروز پور روڈگجومتہ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، 32 کنال پر محیط زیرتعمیر فیکٹری نقشہ نہ منظور کرانے پر مسمار کر دی گئی۔فیروز پور گجومتہ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا گیاجس کے نتیجے میں بغیرنقشہ 32 کنال پر محیط اللہ ہو زیر تعمیر فیکٹری کی بیرونی دیوار اور پلرز کو مسمار کر دیا گیا، حکام کے مطابق فیکٹری کو پہلے سیل بھی کیا تھا تاہم مالکان نے سیل شدہ فیکٹری کے اندرتعمیرات کا کام شروع کر دیا لیکن ایل ڈی اے کا عملہ پوری فیکٹری کی بجائے کچھ ہی حصہ مسمار کر پایا۔آپریشن کے دوران کسی قسم کی مزاحمت دیکھنے میں نہیں آئی تاہم پولیس کی نفری اور انفورسمنٹ کا عملہ کسی بھی مزاحت سے نمٹنے کے لئے تیار رہا، آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر شفقت،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمار،اسسٹنٹ ڈائریکٹر حماد اور انفورسمنٹ انسپکٹر غفور نیازی نے کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -