دھرنوں کے باوجود آئندہ حکومت (ن) لیگ کی ہو گی،ملک خالد کھوکھر

دھرنوں کے باوجود آئندہ حکومت (ن) لیگ کی ہو گی،ملک خالد کھوکھر

  

لاہور( لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و چیئرمین یونین کونسل ملک خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی والے جلسے جلوس اور دھرنے دیتے ہی رہ جائیں گے اور (ن) لیگ پھر 2018کا الیکشن بھی جیت جائے گی ان کے مقدر میں احتجاج ہی آئے گا عوام کی خدمت جیسا نیک کام ان کی قسمت میں نہیں لکھا گیا ہے ۔وہ یونین کونسل آفس میں آنے والے سائلین سے گفتگو کررہے تھے ۔ملک خالد کھوکھر کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے عوام کی خدمت کی ہو وہ کسی جلسے جلوسوں اور دھرنوں سے خوف زدہ نہیں ہوتے اگر انہوں نے بھی اپنے اپنے صوبے کے عوام کی خدمت کی ہوتی تو آج ان کے صوبوں کے عوام بھی ان کی پشت پر کھڑے ہوتے پنجاب بھر سے پیپلز پارٹی نے کارکنوں کو بلایا لیکن پھر بھی ناصر باغ کا ایک کونا بھی نہ بھر سکی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -