حکمران رمضان بازاروں کے ناکام تجربے کو پھر دہرا رہے ہیں،ناصر رمضان

حکمران رمضان بازاروں کے ناکام تجربے کو پھر دہرا رہے ہیں،ناصر رمضان

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ ق کے راہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ پنجاب ناصر رمضان گجر نے پنجاب بھر میں رمضان بازاروں کے قیام کے لیے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں جن میں ٹینٹوں کا کرایہ و دیگر اخراجات شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے رمضان بازاروں کے ناکام تجربہ کو پھر دہرایا جارہا ہے پنجاب بھر میں رمضان بازار وں کی بجائے اوپن مارکیٹ میں سبسڈی دی جائے تاکہ پورا پنجاب اس سے مستفید ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ رمضان کی آمد سے قبل ہی اشیائے خوردونوش سمیت دیگر اشیائے اور پھلوں سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے جس کے باعث رمضان بازاروں کی افادیت ختم ہوگئی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -