’’رنگ سنگ ‘‘امیر الدین میڈیکل کالج کی دیواروں پر پینٹنگ کا مقابلہ

’’رنگ سنگ ‘‘امیر الدین میڈیکل کالج کی دیواروں پر پینٹنگ کا مقابلہ

  

لاہور(پ ر)سٹوڈنٹس کونسل امیر الدین میڈیکل کالج کے زیر اہتمام گزشتہ روز پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں "رنگ سنگ" کے عنوان سے کالج کی دیواروں پر گریفٹی پینٹنگز بنائی گئیں۔مصوری کے ان فن پاروں کی تخلیق اور نمائش کا مقصد نہ صرف ادارے کی دیواروں کو خوبصورت رنگوں سے سجانا تھا بلکہ طلباو طالبات کی تخلیقی صلاحتیوں اور سوچ کو تصویری شکل دے کر ایک صحت مند اور مثبت سرگرمی کو بھی فروغ دینا تھا ۔ مصوری کے اس مقابلے میں امیر الدین میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ادارے کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب ، نیشنل کالج آف آرٹس کے پروفیسرز فخر اللہ طاہر اور ناہید فخر کے علاوہ انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران سمیت ڈاکٹروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ مقابلہ کیلئے طلبہ و طالبات کے 25گروپس بنائے گئے تھے اور ہر گروپ 6طلباء پر مشتمل تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -