شہباز شریف محنت کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں،آزاد

شہباز شریف محنت کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں،آزاد

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف انتہائی محنت اور عزم کے ساتھ صوبے کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ شہبازشریف کی ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے حوالے سے قائدانہ صلاحیتیں لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہپنجاب حکومت عوام کو ٹرانسپورٹ کی معیاری، پائیدار، باکفایت اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ لاہور میں میٹرو بس پراجیکٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کے بعد راولپنڈی۔اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔ اورپنجاب میں اگلے 3 برس کے دوران مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کے منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -