پیپلز پارٹی کا احتجاجی کیمپ(ن) لیگ کیلئے خوفکی علامت ہے،مہرین

پیپلز پارٹی کا احتجاجی کیمپ(ن) لیگ کیلئے خوفکی علامت ہے،مہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انو ر راجہ نے کہاہے کہ ہمارا احتجاجی کیمپ ن لیگ کے لئے خوف کی علامت بن گیا ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف کیمپ لگا کر عوام کی جذبات کی ترجمانی کی ، پیپلزپارٹی ختم ہونے کا اعلان کرنے والوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے ، ہمارے ایک احتجاجی کیمپ پر حکومت پنجاب بوکھلا گئی ،انہوں نے کہاکہ ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے ، جہاں بھی عوام کے مسائل ہیں وہاں آواز بلند کریں گے ، پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے ،اس جماعت کے قائدین نے آمروں کے سامنے سر نہیں جھکا یا بلکہ ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ، رات کی تاریکی میں ملک سے فرار ہونے سیاستدان کہلانے کے لائق نہیں