شاعر شاکر شجاع آبادی کی پاکستان ادب ورثہ کی شعری محفل میں شاندار پرفارمنس

شاعر شاکر شجاع آبادی کی پاکستان ادب ورثہ کی شعری محفل میں شاندار پرفارمنس

  

لاہور (ادبی رپورٹر) جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی نے پلاک میں پاکستان ادب ورثہ کی شعری محفل میں اپنا شاندار اور جاندار کلام سنا کر لوٹ لی۔ وہ محمد جمیل ارشاد خطاط کی خصوصی دعوت پر اس شعری محفل کے لئے گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے۔ مشاعرے کے میزبان پروفیسر ناصر بشیر، پروفیسر عمرانہ مشتاق مانی اور افضل عاجز تھے جبکہ مہمانان خصوصی میں ڈاکٹر اجمل نیازی، ڈاکٹر صغریٰ صدف، منصور آفاق، باقی احمد پوری، ڈاکٹر اختر شمار، عرفان صادق تھے۔ مشاعرے میں منیر بلوچ، نذر فرید، فراست بخاری، عالیہ بخاری، پالہ، پروین حنا ہاشمی، احسان الٰہی ظہیر، احمد شہزاد، حکیم سلیم اختر ملک، شاہینہ بیگم، آسناتھ کنول، جمیل ارشد اور بہت سے دیگر شعرأ نے کلام سنایا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -