نیب کو مافیا نے کنٹرول کر لیا،پانامہ والوں کی رخصتی قریب ہے،شنیلاروت
لاہور( لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شینلاروت نے کہا ہے کہ پانامہ کیس والوں کی رخصتی قریب ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کو مافیا نے کنٹرول کر رکھا ہے ، نیب کااداراہ فعال نہ ہو نے کی وجہ سے ملک میں کرپشن میں کمی کی بجائے دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے ،ایک دن کی کرپشن 12ارب روپے کی ہو رہی ہے ،کرپٹ حکمران نہ کر پشن اور نہ ہی کرپٹ عنا صر کے خلاف کوئی کاروائی کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ (ن) کی تجربے کار ٹیم ایک ارب سے زائد مالیت کے نئے نوٹ چھاپ رہی ہے
، گردشی قرضے 660ارب سے تجاوز کر چکے ہیں ، حکمران اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں قوم مایوسی اور اندھیرے میں ڈوبی ہوئی ہے پی ٹی آئی نے عوام کے ضمیر کو جھنجوڑا ہے جس سے امید کی صبح طلوع ہوئی ہے اور عوام جان چکے ہے کہ موجودہ حکمران کرپٹ ہے ۔