البیراک کی جامع مسجد حبیب گنج میں صفائی آگاہی سرگرمی

البیراک کی جامع مسجد حبیب گنج میں صفائی آگاہی سرگرمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام شہر میں جاری مساجد آگاہی مہم کے تحت جمعہ کے روز یونین کونسل 29 میں واقع جامع مسجد حبیب گنج میں صفائی آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ نمازِ جمعہ کے قبل خطیب جامع مسجد لطیف سیالوی نے اپنے خطبے میں صفائی کے پیغام کو فروغ دیتے ہوئے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنی کاوشوں کو یقینی بنائیں۔ مزید براں البیراک کمیونیکیشنز ٹیم نے علاقے میں کیمپ لگا کر مقامی دکانداروں میں آگاہی بروشیرز بھی تقسیم کئے ۔ علاقے میں البیراک سینٹری ورکرز نے سرگرمی سے قبل صفائی آپریشن بھی کیا۔ سرگرمی کے اختتام پر آگاہی واک بھی کی گئی۔ اس موقع پر یوسی چیئرمین یونس خان ، وائس چیئرمین ملک ہاشم، کوآرڈینیٹرمحمد افضل، مقامی کونسلرزطا ر ق بٹ، شاہد عزیز بٹ اور محمد طاہر، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول، مصری شاہ اور مسلم گرائمر سکول، فاروق گنج کے طلباء اور البیراک کے اسسٹنٹ منیجرز سہیل محمود اور سلمان اعجاز بھی موجود تھے۔