بلدیاتی نظام کے ذریعے عوام کے دیر ینہ مسائل حل ہو رہے ہیں : خواجہ ندیم سعید وائیں

بلدیاتی نظام کے ذریعے عوام کے دیر ینہ مسائل حل ہو رہے ہیں : خواجہ ندیم سعید ...

  

لاہور(فورم : دیبا مرزا :تصاویر :ایوب:اہتما م :آصف شاہ)یونین کونسل 169کے وائس چیئرمین خواجہ ندیم سعید وائیں،جنرل کونسلر میاں آصف پرویز ، جنرل کونسلر عمران یونس،جنرل کونسلر ملک طیب ،نوید بٹ کوآرڈنیٹر،رانا عاصم جنرل سیکرٹری ،افروز علی نا ئب صدر یو تھ ونگ،سینئرنائب صدر حافظ چوہدری نوید ،دانیال یو تھ ممبر ،محمد سہیل ،شفیع الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمارے قائدین میاں محمد نواز شیر یف ، شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی پالیسیوں کی بدولت آج عوام خوشحال ہیں اور ملک بھی ترقی کے جانب گامزن ہے ۔بلدیا تی نظام کا اصل مقصد اختیارات اور فنڈز کی جنگ سے بالا تر ہو کر عوام کے بنیا دی مسا ئل کو ان کی دہلیز پر حل کر نا ہو تا ہے ،تمام کونسلرزخواجہ ندیم سعید وائیں کے ساتھ متحد ہیں ،علاقے میں سٹریٹ لائٹس،صاف پانی صحت اور تعلیم کی تما م تر سہولیات میسر ہیں ،گیس پائپ لائن ڈالی جا رہی ہے جس کا 70 فی صد کام ہو چکا ہے اس کے ساتھ ساتھ ایک نیا ٹیوب ویل اور فلٹریشن پلانٹ لگایا جا رہا ہے ۔’’پاکستان فورم ‘‘ میں گفتگو کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی قیا دت میں ملک دن دگنی رات چگنی ترقی کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ورکر ہو نے کی حیثیت سے ہمارا فرض ہے کہ ہم عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کر یں انہوں نے کہا کہ ہماری پو ری یا نین کو نسل اپنے وائس چیئر مین کے ساتھ متحد ہے اور ان کے کند ھے سے کندھا ملا کر عوام کی فلا ح و بہبو د کے لئے کام کر رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -