ٹریفک حادثات میں موٹرسائیکل سوار 2نوجوان اور خاتون جاں بحق

ٹریفک حادثات میں موٹرسائیکل سوار 2نوجوان اور خاتون جاں بحق

  

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) یوحنا آباد کا رہائشی عمران مسیح اپنی بیوی طاہرہ کے ہمراہ لاہور سے سندر جارہاتھا کہ سندراڈا کے قریب تیز رفتار ٹرالے نے انہیں ٹکر ماردی طاہر ہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ رائیونڈ روڈ پر سندر اڈہ کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ۔فیروز پور روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مارکر دو موٹر سائیکل سواروں ارشد اور نوید کو شدید زخمی کردیا اسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ارشد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ متوفی نشتر کالونی کماہاں کا رہائشی تھا ۔

مزید :

علاقائی -