ساندہ، بچے کی نعش برآمد، سوتیلے باپ نے قتل کا اعتراف کر لیا

ساندہ، بچے کی نعش برآمد، سوتیلے باپ نے قتل کا اعتراف کر لیا

  

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)ساندہ کے علاقے سے چند روز قبل اغوا ہونے والے چار سالہ بچے کی نعش دریائے راوی کے کنارے سے برآمد ہو گئی۔پولیس نے تشدد زدہ لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔پو لیس حکام نے د عوی ٰ کیا ہے کہ چار سالہ علی شان کو اسکے سوتیلے باپ نے قتل کرنے کے بعد لاش راوی میں پھینک دی تھی۔ پو لیس نے ملزم ندیم کوکو گرفتا ر کر لیا ہے ۔ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اعتراف جرم کر چکا ہے جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر مزیدحقائق سامنے آئیں گے۔

مزید :

علاقائی -