منشیات سمگلر 14روزہ ریمانڈ پر جیل،پولیس کو چالان پیش کرنیکاحکم

منشیات سمگلر 14روزہ ریمانڈ پر جیل،پولیس کو چالان پیش کرنیکاحکم

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے منشیات سمگلر کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے تھانہ شاہدرہ پولیس کو ملزم کے خلاف مقدمہ کا چالان پیش کرنے کاحکم دے دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مجتبیٰ الحسن کی عدالت میں شاہدرہ پولیس نے ملزم سجاد احمد خان کو گرفتار کر کے پیش کیا، اور بتایا کہ ملزم کے قبضہ سے 7کلو چرس برآمد کی جا چکی ہے ،پولیس کوحکم دیا کہ ملزم کے خلاف 18مئی کو مقدمہ کا چالان بھی پیش کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -