نادہندہ ماسٹر دولہا ہاؤس نیو انارکلی کے خلاف 45لاکھ 88ہزارروپے کی ڈگری

نادہندہ ماسٹر دولہا ہاؤس نیو انارکلی کے خلاف 45لاکھ 88ہزارروپے کی ڈگری

  

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے حبیب بنک لمیٹڈ کے نادہندہ ماسٹر دولہا ہاؤس نیو انارکلی کے خلاف 45لاکھ 88ہزارروپے کی ڈگری جاری کر دی۔بینکنگ عدالت کے جج محسن رضا خان نے حبیب بنک لمیٹڈ کے ریکوری کے دعوی پر سماعت کی۔

، بنک کے وکیل نے موقف اختیار کررکھا تھا کہ ماسٹر دولہا ہاؤس کے مالک امانت علی نے 2014ء میں رہبر اڈہ میں واقع دو منزلہ مکان رہن رکھوا کر کاروبار کے لئے 45لاکھ روپے قرض حاصل کیا تھا لیکن امانت علی نے قرض کی رقم بالکل بھی ادا نہیں کی ۔

مزید :

علاقائی -