چوری ڈکیتی مقدمہ، 3ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ 10 اشتہاری قرار

چوری ڈکیتی مقدمہ، 3ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ 10 اشتہاری قرار

  

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر چوری ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث 3ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے چوری ڈکیتی مقدمات میں ملوث 10ملزمان کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ راشد علی خان کے روبرو فیکٹری ایریا اور کوٹ لکھپت پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کا چلان پیش کیا، پراسیکویشن نے بتایا کہ ملزمان کو متعدد بار طلبی کے نوٹسز بھی بھجوائے جا چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -