واجد ضیاء حج سکینڈل ،بینظیر کیس کی تفتیشی ٹیموں کا بھی حصہ رہے

واجد ضیاء حج سکینڈل ،بینظیر کیس کی تفتیشی ٹیموں کا بھی حصہ رہے
 واجد ضیاء حج سکینڈل ،بینظیر کیس کی تفتیشی ٹیموں کا بھی حصہ رہے

  

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء اس وقت ایف آئی اے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امیگریشن کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ پولیس سروس سے تعلق رکھنے والے واجد ضیاء ایف آئی اے میں آنے سے پہلے موٹر وے میں بطور ڈی آئی جی تعینات رہے۔ اکنامک کرائمز کی تفتیش کے ماہر واجد ضیاء ایف آئی اے میں دیانتدار افسر کے طور پر مشہور ہیں۔ واجد ضیاء حج سکینڈل کی تفتیشی ٹیم کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ وہ بینظیر بھٹو قتل کیس کی تفتیشی ٹیم کا حصہ بھی رہے۔ واجد ضیاء مختلف اضلاع میں ڈی پی او کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔

واجد ضیاء

مزید :

صفحہ اول -