زخمیوں کے علاج اور نقصانات کے ازالے کیلئے 15 کروڑ روپے جاری کردئیے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان

زخمیوں کے علاج اور نقصانات کے ازالے کیلئے 15 کروڑ روپے جاری کردئیے ، وزیر ...

  

کوئٹہ ( مانیٹر نگ ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد سیکورٹی خدشات کے باعث بند کی گئی ہے۔ مردم شماری ہر صورت میں مکمل کریں گے۔ افغان فورسز کی فائرنگ سے2سیکورٹی اہلکاروں سمیت12افراد شہید ، 42زخمی ہوئے۔ زخمیوں کے علاج معالجے اور نقصانات کے ازالے کیلئے صوبائی حکومت نے 15 کروڑ روپے جاری کردئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے صوبائی وزرا ڈاکٹر حامد اچکزئی اور عبدالرحیم زیارت وال کے ہمراہ چمن میں پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی دہشت گردی سے زخمی ہونے والے شہریوں کی سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں عیادت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ افغان فورسز کی فائرنگ سے 2 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد شہید اور 42 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے12 زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا جبکہ 5 چمن میں زیر علاج ہیں جبکہ دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ باب دوستی گیٹ سیکورٹی خدشات کے باعث بند کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان

مزید :

صفحہ اول -