الیکشن کمیشن اور نادرا کے مابین ایک کروڑ سے زائد خواتین کو ووٹر رجسٹرڈ کرنے کا معاہدہ طے

الیکشن کمیشن اور نادرا کے مابین ایک کروڑ سے زائد خواتین کو ووٹر رجسٹرڈ کرنے ...

  

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نادر ا کے مابین 1کروڑ 21لاکھ سے زائد خواتین کو بطور ووٹرز رجسٹرڈ کرنے کے بارے میں معاہدہ طے پاگیا ہے ،معاہدے پر سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب اور چیئرمین نادر ا نے دستخط کئے ،معاہدے کے تحت نادرا اگلے انتخابات تک ووٹرز کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن کو اپنی خدمات فراہم کریں گے ۔چیئرمین نادرا نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا سے گزشتہ روز ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے چیئرمین نادر ا کو مردوں اور عورتوں کے درمیان ووٹر لسٹوں میں 1کروڑ21لاکھ 71ہزار کے فرق سے آگاہ کیا اور چیئرمین نادرا خواتین کی رجسٹریشن بڑھانے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے پر زور دیا جس پر چیئرمین نادر ا نے بتایا کہ نادرا نے پاکستان کی خواتین کو قومی شناختی کارڈ کے اجراء کے حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے نادر ا کی جانب سے خواتین ووٹرز کے اندراج کیلئے کی جانے والی مہم سے آگاہ کیا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگلے انتخابات کے کامیاب اور شفاف انتخابات کیلئے اقدمات بہت ضروری ہیں اس موقع پرچیف الیکشن کمیشن اور نادرا نے ایک معاہدے پر دستخط کئے جس کے تحت نادرا جنرل الیکشن 2018 تک خصوصاً خواتین ووٹرز کے اندراج اور بطور ووٹر رجسٹریشن کیلئے اپنی خدمات فراہم کرے گا۔

معاہدہ

Ba

مزید :

صفحہ اول -