صدر ممنون حسین سے جاپان اور میکسیکوکیلئے نامزد سفیروں کی ملاقات

صدر ممنون حسین سے جاپان اور میکسیکوکیلئے نامزد سفیروں کی ملاقات

  

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے پاکستان اور جاپان قریبی دوست اور قابل اعتماد معاشی شراکت دار ہیں۔ پاکستان تجارتی، کاروباری، توانائی اور تعمیر ی صلاحیتوں میں اضافہ کا خواہشمند ہے۔ صدر مملکت نے یہ بات جاپان میں پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنھوں نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے سفیر نامزد ہونے پر ڈاکٹر اسد مجید خان کو مبارکباد دی اور توقع کا اظہار کیا کہ وہ جاپان کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) پر پاکستان کے مؤقف کی حما یت کیلئے آمادہ کریں گے اور یہ ان کا اہم مقصدہونا چاہیے۔صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ملکوں میں تجارت کے اضافے کے ضرورت ہے تاکہ تعلقات کو مزید فروغ مل سکے۔ انھوں نے کہا کہ جاپان میں سرمایہ کاری کا بہت رجحان ہے اس لئے پاکستان بھی جاپان میں برآمدات میں اضافے کا خواہاں ہے۔

جاپان کیلئے سفیر

مزید :

صفحہ اول -