دہشتگردوں کا اسلام سے تعلق نہیں

دہشتگردوں کا اسلام سے تعلق نہیں

  

کینبرا( آن لائن )دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں‘بعض گروپ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دنیا کو گمراہ کر رہے ہیں‘ان خیالات کا اظہار امام کعبہ الشیخ خالد الغامدی نے کینبرا مسجد میں جمعہ کے خطبہ کے دوران کیا‘ اس موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے آسٹریلیا میں تعینات سفراء حضرات بھی موجود تھے‘انھوں نے مزید کہا کہ مسلمان ایک جسم کی طرح ہیں اگر اس کے کسی حصے کو تکلیف ہوتی ہے تو اس کا درد تمام جسم محسوس کرتا ہے انھوں نے کہا کہ اسلام پیارو محبت کا دین اور امن کا پیامبرہے ‘آسٹریلیا میں مقیم مسلمان اسی جذبے کو فروغ دے رہے ہیں‘آخر میں انھوں نے امت مسلمہ کے اتحادواتفاق کے ساتھ ساتھ ان کی صحت و تندرستی کی دعا کی۔

مزید :

صفحہ اول -