بھارتی آرمی چیف کی دھمکی بڑھک ہے

بھارتی آرمی چیف کی دھمکی بڑھک ہے
 بھارتی آرمی چیف کی دھمکی بڑھک ہے

  

اسلام آباد (آن لائن) سابق آرمی چیف جنرل(ر) مرزا اسلم بیگ نے بھارتی آرمی چیف کی دھمکی کو بڑھک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو جارحیت کی قیمت کا بخوبی علم ہے لہٰذا وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں پاکستان ملوث نہیں لیکن اسکے باوجود بھارت الزام در الزام لگا رہا ہے اور بھارتی آرمی چیف نے اس ضمن میں پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکی بھی دے رکھی ہے جسے ایک بڑھک سے زیادہ کچھ نہیں سمجھنا چاہئے ۔ بھارتی بخوبی جانتے ہیں اگر ہم نے جارحیت کی تو منہ کی کھانا پڑے گی لہٰذا وہ پاکستان کو میلی آنکھ سے بھی دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا ہے انکے یہ پروپیگنڈے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم چھپانے کی سازش ہے بھارت پروپیگنڈے چھوڑ کر کشمیریوں کے حق خودارادیت تسلیم کرے ۔

اسلم بیگ

مزید :

صفحہ اول -