نواز شریف کو فوج میں امیج درست رکھنا ہوگا
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وزیر اعظم کو ضدی بچہ قرار دیدیا۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ضدی بچے کو فوج میں اپنا امیج ٹھیک کرنا ہوگا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے انتخابی مہم شروع کردی ہے۔ خوفزدہ وزیر اعظم کو پانامہ فیصلے میں اپنا مستقبل ڈوبتا نظر ا?رہا ہے۔ وزیر اعظم کو اب صرف اور صرف گھر جانا ہے۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور اسفند یارولی کے سوا تمام جماعتیں وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگ رہی ہیں ، اے این پی اور جے یو ا?ئی کا استعفے پر پروگرام ففٹی ففٹی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فوج اور سیویلین میں کھینچا تانی مناسب نہیں۔ وزیر اعظم ضدی بچے کا کردار ادا کر رہے ہیں انہیں فوج میں اپنا امیج ٹھیک کرنا ہوگا