اداکارہ ریکھا سندھو کار حادثے میں ہلاک

اداکارہ ریکھا سندھو کار حادثے میں ہلاک
 اداکارہ ریکھا سندھو کار حادثے میں ہلاک

  

بینگلورو(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ ریکھا سندھو چار افراد سمیت کار حادثے میں ہلاک ہو گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بینگلورو چنائی نیشنل ہائی وے پر پرنام بٹ کے علاقے سننم پکتا گاؤ ں کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار مقامی ٹی وی کی معروف اداکارہ ریکھا سندھو سمیت 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔حادثے میں گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا اور لاشوں کو گاڑی کاٹ کرباہرنکالا گیا جب کہ پولیس کے مطابق اداکارہ دوستوں کے ہمراہ چنئی سے بینگلورو واپس آرہی تھیں کہ تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔واضح رہے کہ اداکارہ ریکھا سندھو نے کئی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -