کھوئی رٹہ سیکٹر،بھارتی فوج کی پھر بلا اشتعال فائرنگ،بھر پور جوابی کارروائی
کھوئی رٹہ(صباح نیوز)کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ شہر آبادی کو نشانہ بنایا گیا پاک فوج کی موثر جوابی کاروائی دشمن کی گنیں خاموش تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی علاقوں چتر ، بھینس گالہ میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ،پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
بھارتی فوج فائرنگ