آصف زرداری لاہور پہنچ گئے ، پیپلز پارٹی کا حکومت کیخلاف احتجاجی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ

آصف زرداری لاہور پہنچ گئے ، پیپلز پارٹی کا حکومت کیخلاف احتجاجی سرگرمیوں ...

  

لاہور( این این آئی)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کراچی سے لاہور پہنچ گئے،بلاول ہاؤس آمد پر حاجی عزیز الرحمن چن،رخسانہ بنگش ،جمیل سومرو اور دیگر نے ان کا استقبال کیا ۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف احتجاجی سر گرمیوں میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے اور آصف علی زرداری کا دورہ لاہور اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ آصف علی زرداری لاہور میں دو روز قیام کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے مرکزی رہنماؤں کے اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

پیپلز پارٹی

کراچی(بیورورپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے سچ پیار اور محبت سے لوگوں کو اپنے قریب کیا لیکن بدقسمتی سے آج امن کی جگہ دہشت گردی نے لے لی اور اسی دہشت گردی کے ہاتھوں میں نے اپنی ماں کو بھی کھو دیا،دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے صوفیوں کے پیغام کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،دہشت گرد صوفیوں کے پیغام سے ڈرتے ہیں اسلئے درگاہوں پر حملہ کرتے ہیں،اسلام کے فروغ میں صوفیوں نے اہم کردار ادا کیا، مختلف ثقافتوں اور مذاہب کے درمیان صوفی ازم نے ہمیشہ پل کا کردار ادا کیا ۔گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں تیسری دوروزہ عالمی صوفی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں ۔ بلاول بھٹوزرداری نے بین الاقوامی اسکالر کو کانفرنس میں شرکت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا دنیا میں بہت ساری زبانیں بولی جاتی ہیں لیکن صوفی ازم کی ایک ہی زبان ہے یہی صوفی ازم ثقافت و مذاہب کے درمیان پل کا کام کرتا ہے۔ صوفیائے کرام نے دنیا میں امن کو عام کرنے میں اہم کردار ادار کیا اور اسلام کی ترویج میں ان کی قربانیاں سیکڑوں سال پر محیط ہیں، انہوں نے سچ پیار اور محبت سے لوگوں کو اپنے قریب کیا لیکن بدقسمتی سے آج امن کی جگہ دہشت گردی نے لے لی۔ دہشت گرد وں نے حضرت لعل شہباز قلندرؒ جیسی اعلی ہستی کے مزار کو بھی نشانہ بنا ڈالا لیکن ہم نے بزرگان دین کے پیغام کو عام کرکے دہشت گردوں سے بدلہ لینا ہے۔ کانفرنس سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑواور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا سندھ نے ہمیشہ امن کے فروغ کی بات کی ہے۔ کانفرنس میں صوبائی وزراء پارلیمنٹیرینز غیر ملکی سفارتکار، اسکالرز اور عوام کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

بلاول بھٹوزرداری

مزید :

صفحہ اول -