تحریک انصاف نے ماہ صیام میں انٹر اپارٹی انتخابات کرانے کا عندیہ دیدیا

تحریک انصاف نے ماہ صیام میں انٹر اپارٹی انتخابات کرانے کا عندیہ دیدیا

  

اسلام آباد(اے این این)پاکستان تحریک انصاف نے رمضان المبارک کے مہینے میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا عندیہ دیدیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے رمضان المبارک میں بھی کارکنوں کو سرگرم رکھنے کی تیاری کر لی ہے اور اس حوالے سے عندیہ دیا ہے کہ ماہ صیام میں انٹرا پارٹی انتخابات کرائے جائیں گے ۔ انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد اور تیاری کی ذمہ داری چیف الیکشن کمشنر اعظم سواتی کو دی گئی ہے ۔پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر وزیر اعظم نوازشریف نے پاناما کیس پر استعفی نہ دیا تو عید کے بعد پارٹی کارکنوں کو دوبارہ متحرک کر کے سڑکوں پر لایا جائے گا ۔

انٹر اپارٹی انتخابات

مزید :

صفحہ اول -