رہائی کے بعد نیب کیخلاف مقدمہ درج کراؤں گا،ڈاکٹر عاصم حسین

رہائی کے بعد نیب کیخلاف مقدمہ درج کراؤں گا،ڈاکٹر عاصم حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی)ہائرایجوکیشن کمیشن سندھ کے چیئرمین اور پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدرڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ نیب ایک ایسا ادارہ ہے جو کرپشن میں مبتلا ہے اور رہائی کے بعد نیب کے خلاف مقدمات درج کراؤں گا۔جمعہ کوکراچی کی احتساب عدالت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ نیب ایک ایسا ادارہ ہے جو کرپشن میں مبتلا ہے، نیب کا سلوگن سے نوٹوکرپشن سے اب تبدیل ہوکر سیٹ آ تھیف ٹو کیچ آ تھیف ہونا چاہئے، رہائی کے بعد نیب کے خلاف مقدمات درج کراؤں گا جبکہ نیب خود سپریم کورٹ میں پھنسا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں نے کرپشن کی ہے تو ایک فیصد تو بتایا جائے، میرے اوپر 462 ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگایا ہے، اس کا ایک فیصد تو مجھے دے دیں، ایک فیصد کا آدھا ان صحافیوں کودوں گا جنہوں نے میرے مقدمات میں محنت کی۔
ڈاکٹرعاصم

مزید :

صفحہ اول -