حساس مقامات کی عکس بندی غیر ملکی خا تو ن صحافی پاکستان بدر

حساس مقامات کی عکس بندی غیر ملکی خا تو ن صحافی پاکستان بدر

  

وارسا ( ما نیٹر نگ ڈیسک) پولینڈ کی مشہور خاتون ٹی وی اینکر مارٹیانا ووجسی چا سکا عملے کے ہمراہ خفیہ ادارے کی حراست میں رہنے کے بعد گزشتہ روز وطن روانہ ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق نیشنل جیوگرافک میگزین کی سابق ایڈیٹر انچیف اور ان کے ساتھ آنیوالا عملہ بغیر اجازت لئے ان علاقوں میں ویڈیو ریکارڈنگ کر رہا تھا جہاں پر پابندی تھی۔ خفیہ ادارے نے پاکستانی حکام کی جانب سے دی گئیں ہدایات پر عمل نہ کرنے پر انہیں عملہ سمیت حراست میں لے لیا۔پولینڈ کی وزارت خارجہ نے پاکستانی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے اس کی تصدیق کی کہ مارٹیانا اور ان کے عملے نے پاکستانی حکام کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل نہیں کیا۔ ٹی وی جرنلسٹ نے بغیر مناسب ویزا، درکار صحافتی اور انتظامی اجازت نامہ حاصل کئے ان علاقوں میں ریکارڈنگ کی جہاں پر ویڈیو بنانا ممنوع تھا۔

غیر ملکی خا تو ن

مزید :

صفحہ اول -