آئی ایس پی آر کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، بلا یا ڈان لیکس رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے : پلڈاٹ

آئی ایس پی آر کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، بلا یا ڈان لیکس رپورٹ کو منظر ...

  

لاہور ( خصوصی رپورٹ)سابق جنرلز، بیورو کریٹس اور دانشوروں نے آئی ایس پی آر کی ٹویٹ کا جائزہ لینے کیلئے فوری طور پر قومی سلامتی کی کمیٹی کا اجلاس بلانے اور ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے پلڈاٹ کی جانب سے لاہور میں اجلاس ہوا۔ جس میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) ہمایوں بنگش، لیفٹیننٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر، سابق گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل (ر) شاہد حامد، سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ڈاکٹر پرویز حسن، بھارت میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر شاہد ملک، سینئر صحافی اور تجزیہ کار عارف نظامی اور پلڈاٹ کے صدر احمد بلال محبوب نے شرکت کی۔اجلاس کے جاری اعلامیے میں شرکا نے کہا ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کیا گیا ٹویٹ ’ نوٹیفکیشن مسترد کیا جاتا ہے یہ‘ آئین کی روح کے منافی تھا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے تاکہ بگڑتے سول ملٹری تعلقات ،منتخب حکومت اور مسلح افواج کے امیج کو بہتر کیا جا سکے۔شرکا نے مطالبہ کیا کہ ڈان لیکس انکوائری کمیٹی کی پوری رپورٹ پبلک کی جائے تاکہ قومی سلامتی کیلئے خطرہ بننے والے افراد کا پتہ چل سکے۔

پلڈاٹ ۔ قومی سلامتی

مزید :

صفحہ اول -