وزیر اعلیٰ نے طالبہ کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کئے ، رانا مشہود

وزیر اعلیٰ نے طالبہ کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا ...

  

لا ہو ر(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیرسکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی ۔ کیونکہ تعلیم ترقی کی بنیاد ہے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے طالب علموں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ماہرین تعلیم کے10رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے فروغ تعلیم کے لئے انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں۔ قومی تاریخ میں پہلی بار2007-2008کی نسبت 2016کے تعلیمی بجٹ میں 400فیصد سے زیادہ اضا فہ کیا گیا ہے اور پنجاب کا آئندہ آنے والا بجٹ2017-18تاریخ ساز بجٹ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں میرٹ اور شفافیت کے کلچر کو فروغ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب حکومت نے تعلیم کے شعبہ میں انقلابی اصلاحات کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔

۔ پنجاب انڈوومنٹ فنڈ کے حجم میں خاطر خواہ اضافے ، طالب علمو ں میں لیپ ٹاپس اور سولر لیمپس کی تقسیم،’’خادم پنجاب زیور تعلیم ‘‘ پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب کے 16اضلاع کی طالبات کو خدمت کارڈ کے اجراء ، گارڈ آف آنر اور ہونہار طلباء و طالبات کو غیر ملکی مطالعاتی دوروں پر بھجوانے کے ساتھ ساتھ ہر سطح پران کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اور پنجاب حکومت قوم کے ہونہار طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی اسی طرح جاری رکھے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -