عزیز بھٹی ٹاؤن،گندگی پھیلانے والوں کے خلاف بھرپور آپریشن

عزیز بھٹی ٹاؤن،گندگی پھیلانے والوں کے خلاف بھرپور آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی )کی انفورسمنٹ ٹیم نے کوڑاکرکٹ پھیلانے پر عزیز بھٹی ٹاؤن کے علاقے ضرار شہید روڈ پرآپریشن کیا اور اِس آپریشن میں پچاس ہزار روپے تک چالان کیے گئے ۔آپریشن کا مقصد علاقے میں گندگی پھیلانے والے لوگوں کے خلاف کاروائی عمل میں لانا تھا۔ انفورسمنٹ ٹیم کی جانب سے دکان داروں اور علاقہ مکینوں کا چالان کیا گیااور بیشتر لوگوں کو وارننگ جاری کی ۔ اسسٹنٹ مینجر آپریشن حمزہ بن مسعود اور زونل آفسر سعید منہاس جبکہ انفورسمنٹ ٹیم کی جانب سے سینئر مینجر آپریشن زاہد مشتاق بھی موجود تھے ۔ ایل ڈبلیو ایم سی انفورسمنٹ ٹیم اٗن تما م علاقوں میں کارروائی عمل میں لا رہی ہے جہاں شہری کوڑے دان ہونے کہ باوجود بھی کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھینک رہے ہیں۔