صفہ گروپ آفسکول کی طالبات اور اساتذہ کاایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان کا دورہ

صفہ گروپ آفسکول کی طالبات اور اساتذہ کاایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان کا دورہ

  

لاہور(پ ر) صفہ گروپ آف سکول‘ گرلز برانچ‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہوراور پنجاب سنٹرل ہائی سکول‘ جوہر ٹاؤن‘لاہور کے طلباو طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ فاطمہ گرلز ہائی سکول‘ فین روڈ‘لاہور‘پیراڈائز ماڈل ہائی سکول‘ داروغہ والا‘لاہور‘گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول‘ برانڈرتھ روڈ‘لاہور کا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد512تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -