افغان فورسزکی پاکستان سرحدی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، صمصام بخاری

افغان فورسزکی پاکستان سرحدی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے افغان فورسزکی پاکستان سرحدی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، معصوم شہریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گے، شہداء کے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا ، افغانستان بھی انڈیا کی طرح اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سید صمصام علی بخاری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا

، انہوں نے کہاکہ افغان فورسزکی پاکستان کی سرحدی خلا ف ورزی پر وزیراعظم کی خاموشی معنی خیز ہے ، وزیراعظم دشمنوں سے دوستی بڑھانے کی بجائے ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دینا چاہئے تھا، وزیراعظم پورے ملک کے دورے کر کے جھوٹی تقریروں کا سہارا لے کر افتتاح پر افتتاح کررہے ہیں، چارسالوں میں لوڈشیڈنگ پر قابونہ پانے والے ایک سال میں کیا گل کھلائیں گے، وزیراعظم عوام کو موٹروے اور پاورپلانٹ کی خبریں دیں رہے ہیں ، جبکہ ملک اداروں کابُرا حال ہے ، ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے دوائیاں موجود نہیں ہیں ، ٹسٹوں اور آپریشن کے لئے کئی کئی مہینوں کا ٹائم دیا جاتا ہے ،انہوں نے کہاکہ عوام موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں سے سخت نالاں ہیں ،سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ افغان فورسز انڈیا کی شہ پر پاکستان کے ساتھ تعلقات خراب کررہا ہے ، افغانی فورسز کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ورنہ پاکستانی آرمی ایسا جواب دے گی کہ یہ نسلوں تک یاد رکھیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -