الخدمت ہیلتھ سروسز پروگرام کا مقصدہر کسی کوصحت کی بنیادی سہولیات دینا ہے،ڈاکٹر حفیظ

الخدمت ہیلتھ سروسز پروگرام کا مقصدہر کسی کوصحت کی بنیادی سہولیات دینا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ہیلتھ سروسز بورڈ کا سالانہ اجلاس جوہر ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت الخدمت فاؤنڈیشن کے ہیلتھ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کی۔ اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ،ہیلتھ بورڈ کے وائس چیئرمین اور ہیلتھ سروسز کے نیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد افضل، الخدمت ڈائیگناسٹک کے نیشنل ڈائریکٹر انجینئر صابر احمد، الخدمت فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد اقبال، جنرل منیجر پروگرامزسفیان احمد خان اور ملک بھر سے الخدمت ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سمیت ہیلتھ سروسز کے مرکزی وریجنل ڈائریکٹرزاور منیجرز بھی موجود تھے۔اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن کی ملک بھر میں صحت عامہ کے حوالے سے سرگرمیوں کی سالانہ جائزہ و منصوبہ بندی رپورٹس پیش کی گئیں۔جس میں تمام ریجنز سے مکمل اور زیرِ تکمیل میگا پراجیکٹس کی رپورٹس ، ایمبولینس فلیٹ مینجمنٹ پر کام کا جائزہ، ڈائیگناسٹک سینٹرز کی آڈٹ رپورٹس سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن دیگر سماجی خدمات کی طرح ہیلتھ کے شعبے میں بھی نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ ہمارا مقصد دور دراز علاقوں میں ہر خاص و عام تک صحت عامہ کی بنیادی سہولیات بہم پہنچانا ہے۔ اس وقت الخدمت کے تحت ملک بھر میں19ہسپتال، 18 زچہ و بچہ سینٹرز،109ڈائیگناسٹک سینٹرز، 3تھیلیسیمیا سینٹرز،5بلڈ بنکس، 153کلینکس اور 283ایمبولینسز خدمات سرانجام دے رہی ہیں جس سے سالانہ 6.3ملین لوگ مستفید ہورہے ہیں۔