رمضان میں عوام کو بہترین بنیادی سہولیات فراہم کریں گے،سہیل محمود بٹ

رمضان میں عوام کو بہترین بنیادی سہولیات فراہم کریں گے،سہیل محمود بٹ

  

لاہور( لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و چیئرمین یونین کونسل 213سہیل محمود بٹ نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کی وجہ سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل ہو رہے ہیں اور عوام کو اپنے کاموں کے لئے ادھر ادھر نہیں جانا پڑ رہا ہماری یہ کوشش ہے کہ یونین کونسل کے عوام کو بنیادی ضروریات جن میں پینے کا صاف پانی اور معیاری خوراک شامل ہیں اس پر فوکس کیا جائے ہم رمضان میں عوام کو بہترین بنیادی سہولیات فراہم کریں گے ۔یونین کونسل کے عوام کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سہیل بٹ کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف مسلم لیگ (ن) ہی کرتی ہے ۔

باقی جماعتیں صرف باتیں ہی کرتی ہیں۔ لاہور کی ہر یونین کونسل کے عوام کو واٹر فلٹریشن پلانٹس سے پینے کا صاف پانی اور بہترین سیوریج سسٹم مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے کارنامے ہیں جبکہ میٹرو بس سروس اور اورنج لائن ٹرین بھی لاہور کے حسن میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -