آئین الٰہی کی پیروی ہی دین و دنیا کی کامیابی کی ضمانت ہے،ریاض شاہ

آئین الٰہی کی پیروی ہی دین و دنیا کی کامیابی کی ضمانت ہے،ریاض شاہ

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ آئین الٰہی کی پیروی ہی دین و دنیا کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ گناہوں سے نفرت اور نیکی کا شوق ہی زندگی کا حقیقی حُسن ہے۔ مسلمان کامیاب زندگی کیلئے قر آنی ہدایات و تعلیمات کو اپنا ئیں۔ جھوٹ اور غیبت بد ترین گناہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ قومی قائدین آپس میں لڑنے کی بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دیں۔ عالم اسلام کے اتحاد کے ذریعے ہی امت مسلمہ اپنا کھویا ہوا وقار بحال کرسکتی ہے۔ فلسطین ، کشمیر ، شام اور افغانستان میں قیام امن کیلئے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے۔اقوام متحدہ نے مسلمانوں نے مسلمانوں کو مایوس کیا ہے۔ امریکہ کے پٹھو مسلم حکمران امت مسلمہ کیلئے ناسور بن چکے ہیں۔ کشمیری بھارت سے آزادی لیکر رہیں گے۔ بھارت ریاستی طاقت کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے میں ناکام ہو چکا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -