دوران سماعت بلاجواز بولنے پررکن پنجاب اسمبلی علی اصغر کو ڈانٹ

دوران سماعت بلاجواز بولنے پررکن پنجاب اسمبلی علی اصغر کو ڈانٹ

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شیخوپورہ میں قبرستان کی اراضی پر اسٹیڈیم بنانے کیخلاف دائر درخواست میں بلاجواز بولنے اور مداخلت کرنے پر مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی علی اصغر منڈا کو ڈانٹ پلا دی اور بولنے سے روک دیا۔جسٹس عائشہ اے ملک نے شیخوپورہ کے صلاح الدین اور دیگر کی درخواست پر سماعت کی، کیس میں فریق بنے بغیر ہی عدالتی کارروائی میں مداخلت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے قبرستان کی اراضی پر اسٹیڈیم بنانے سے روک رکھا ہے، اگر جون تک اسٹیڈیم نہ بنے تو فنڈز واپس ہو جائیں گے لہذا حکم امتناعی واپس لیا جائے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لیگی ایم پی اے کیس میں فریق نہیں ہیں، باضابطہ فریق بنے بغیر وہ دلائل نہیں دے سکتے جس پر ایم پی اے نے موقف اختیار کیا کہ وہ مفاد عامہ میں عدالت کی معاونت کرنا چاہتے ہیں، عدالت نے دوبارہ مداخلت کرنے پر ایم پی اے کو ڈانٹ پلاتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ وہ زیادہ نہ بولیں کیونکہ قانون کے مطابق جو متعلقہ فریق ہیں وہی بات کرسکتے ہیں، علی اصغر منڈا نے کہا کہ وہ ایم پی اے کے ساتھ ساتھ وکیل بھی ہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر آپ وکیل ہیں تو پھر آپ کو عدالت میں پیش ہونے کا طریقہ بھی پتہ ہونا چاہیے ۔سماعت 25مئی تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -