تمام سرکاری ہسپتالوں میں برن یونٹس کے قیام کے لئے درخواست

تمام سرکاری ہسپتالوں میں برن یونٹس کے قیام کے لئے درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں برن یونٹس کے قیام کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست ہیلمز فاؤنڈیشن کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ بم دھماکوں،پریشر ککر،بوائلر اور چولہے پھٹنے کے حادثات میں جلنے والوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں برن یونٹس ہی موجود نہیں۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے جناح ہسپتال میں 200بیڈ پر مشتمل برن یونٹ قائم کیا گیا مگر اسے غیر قانونی طور پر کاسمیٹکس سرجری یونٹ میں تبدیل کر دیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -