بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کیخلاف گورنر پنجاب کا فیصلہ معطل

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کیخلاف گورنر پنجاب کا فیصلہ معطل

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ کے 3رکنی فل بنچ نے بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے لاہور کیمپس کے خلاف گورنر پنجاب کے احکامات کو معطل کرتے ہوئے 11 مئی کو فریقین کے وکلا بحث کے لئے طلب کرلیاہے۔جسٹس سیدمظاہرعلی اکبرنقوی کی سربراہی میں جسٹس عاطرمحمود اورجسٹس شاہد کریم پرمشتمل تین رکنی فل بنچ نے بی زیڈیو لاہورکیمپس کے طلبہ کی ڈگریوں کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل سمیت دیگرافسران اورطلبہ کی بڑی تعداد پیش ہوئی۔عدالت میں بی زیڈ یو لاہور کیمپس کے سابق چیئرمین منیر احمد بھٹی کے وکیل نے چانسلر کے لاہور کیمپس کے خلاف فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بی زیڈ یو ملتان کی سنڈیکیٹ نے لاہور کیمپس کے قیام کی منظوری نہیں دی جس کے خلاف لاہور کیمپس نے چانسلرکو نگرانی کی اپیل دائر کی جسے انہوں نے مسترد کردیا۔ چانسلر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ بی زیڈیو کے لیگل ایڈوائزر رہ چکے ہیں۔اس لئے وہ قانونی اور اخلاقی طور پر معاملے کو نہیں سن سکتے۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت چانسلر بی زیڈ یو کے لاہور کیمپس کے خلاف فیصلے کو کالعدم قرار دے۔عدالت نے گورنر پنجاب ،چانسلر کے لاہور کیمپس کے خلاف فیصلے کو معطل کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -