16بھٹہ مزدور بازیاب اور رہا

16بھٹہ مزدور بازیاب اور رہا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے 16بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کراکے رہا کردیا،رہاہونے والوں میں4بچے، 5خواتین اور 7مرد شامل ہیں۔جسٹس احمد رضا گیلانی نے چنیوٹ کی رہائشی زبیدہ بی بی کی درخواست پرسماعت کی۔عدالتی حکم پر چنیوٹ پولیس نے بھٹہ مزدووں کو بازیاب کرکے پیش کیا۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد بازیاب ہونے والے 11افراد کو رہا کرنے کاحکم دے دیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -