ٹی وی پر تبصروں کے خلاف دائردرخواست پر حکومت اور پیمرا سے جواب طلب

ٹی وی پر تبصروں کے خلاف دائردرخواست پر حکومت اور پیمرا سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتوں پر زیر سماعت مقدمات پر ٹی وی چینلز پر پروگراموں میں تجزیے اور تبصرے کرنے کے خلاف دائردرخواست پر وفاقی حکومت اور پیمرا سے 3ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شاہد کریم نے شہری ایم ایچ مجاہد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ پیمرا کے قوانین میں لکھا ہوا ہے کہ جو مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہوں گے ان پر کسی قسم کا تبصرہ یا تجزیہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -