اداکارہ سلومی راناحاضر،عدالت نے وارنٹ گرفتاری ختم کر دیا

اداکارہ سلومی راناحاضر،عدالت نے وارنٹ گرفتاری ختم کر دیا

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز باجوہ کی عدالت میں سٹیج اداکارہ سلومی رانا اپنے وکیل میاں ریاض کے ساتھ پیش ہوئیں، سٹیج اداکارہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ چالان پیش کئے جانے کی اطلاع نہیں تھی اسی لئے اداکارہ حاضری کے لئے پیش نہیں ہو سکیں ، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ختم کئے جائیں۔، عدالت نے وارنٹ گرفتاری ختم کر دیئے اور 22مئی کو عدالت میں پیش ہونے کاحکم دے دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -