ڈرون کیمروں سے میڈیا کوریج پر پابندی کا اقدام چیلنج

ڈرون کیمروں سے میڈیا کوریج پر پابندی کا اقدام چیلنج

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)تحریک انصاف نے لاہور میں جلسے، جلوسوں اور ان کی ڈرون کیمروں کے ذریعے میڈیا کوریج پر پابندی کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، عدالت نے پنجاب حکومت سے 8 مئی تک جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے تحریک انصاف کے ایم پی اے شعیب صدیقی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے 3 نوٹیفکیشنز کے ذریعے دفعہ 144نافذ کر کے سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے جوبنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -