دنیا کے غلیظ ترین شہروں میں نئی دہلی پہلے‘ گوالیار دوسرے‘ کراچی پانچویں نمبر پر

دنیا کے غلیظ ترین شہروں میں نئی دہلی پہلے‘ گوالیار دوسرے‘ کراچی پانچویں ...

  

واشنگٹن(صباح نیوز)دنیا کے دس آلودہ ترین شہروں میں سے پانچ جنوبی ایشیا میں ہیں،غلیظ اور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی، دوسرے پر بھارت ہی کا تاریخی شہر گوالیار ہے،پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں درجے پر ہے۔ آلودگی کا بڑا سبب کچرے کے ڈھیر‘صنعتوں اور گاڑیوں کا دھواں اور ناصاف پانی ہے۔ تیسرے نمبرپر ادیس ابابا، چوتھے پر میکسیکو سٹی اور پانچویں نمبر پر کراچی ہے۔ چھٹے نمبر پر لا پورٹ او پرنس ، ساتویں پر د اینٹا نانارِیوو ، آٹھویں نمبر پر ڈھاکہ، نویں پر باکو، اور دسویں پر بھارت ہی کا ایک اور شہر ممبئی ہے۔یہ فہرست مرسر کی سالانہ ہیلتھ اینڈ سینی ٹیشن انڈیکس، اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹوں پر مشتمل ہے جس میں 2008 ء سے 2013 ء تک کے عرصے میں دنیا کے1600 سو منتخب شہروں کا جائزہ لیا گیا۔ فہرست میں 11 ویں نمبر پر بغداد، 12 ویں پر الماتے‘13 ویں درجے پر کانگو کا شہر برازاوِل، 14 ویں پر چاڈ کا شہر ندجیمینا اور 15 ویں نمبر پر تنزانیہ کا شہر دارا لسلام ہے۔

غلیظ ترین شہر

مزید :

صفحہ آخر -