بھارتی سپریم کورٹ نے ہندی کو لازمی زبان قراردینے کی درخواست مستردکردی

بھارتی سپریم کورٹ نے ہندی کو لازمی زبان قراردینے کی درخواست مستردکردی

  

نئی دہلی(صباح نیوز) بھارتی سپریم کورٹ نے ہندی کو لازمی زبان قرار دئیے جانے سے متعلق دائر کردہ ایک درخواست کو مسترد کردیا ہے۔عدلیہ کے بنچ نے درخواست گذار اشونی کمار اپودھیائے جو کہ بی جے پی ترجمان بھی ہیں سے پوچھا کہ اس کو روبعمل لانے کے متعلق یہ سوال آپ اپنی پارٹی سے کیو ں نہیں کرتے؟وہ برسراقتدار پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور حکومت کا حصہ ہیں۔بنچ نے مزید کہاکہ غیر ہندی بول چال والے بھی اپنی زبان کو لازمی قراردئیے جانے کی درخواست کریں گے۔درخواست نامنظور کرتے ہوئے کہاکہ گیا کہ اس سے دستبرداری اختیار کی جائے ۔اپودھیائے کا کہنا ہے کہ تین لسانی فارمولہ ریاستوں میں لاگو نہیں کیا جارہا ہے۔ اول تا آٹھویں جماعت ہندی کو لازمی قراردینے کی ضرورت ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -