اسٹیٹ لائف انشورنس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرپشن کا مرکزی ملزم عابد حسین پٹواری گرفتار
لاہور(خبر نگار)نیب لاہورنے اسٹیٹ لائف انشورنس کوآپریٹو ہاؤزنگ سوسائٹی میں مبینہ مالی کرپشن میں ملوث مرکزی ملزم عابد حسین پٹواری کو گرفتار کر لیا ہیملزم پر متعلقہ ہاؤزنگ سوسائٹی کے ملازمین کی ملی بھگت سے عوام کو 30 ملین روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہیسوسائٹی نے فیز 2 کیلیے ملزم کی وساطت سے 5000 کنال زمین خریدی تھی جبکہ ملزم نے صرف کاغزوں میں موجود 63 کنال زمین سوسائٹی ملازمین کی ملی بھگت سے سوسائٹی کو فروخت کی ملزم پٹواری کے خلاف نیب احتساب عدالت میں ریفرنس پہلے ہی داخل کر چکا ہے پٹواری عابد حسین ایک دفعہ ضمانت خارج ہونے پر حلقہ عدالت سے فرار ہوچکا ہے ملزم کی گرفتاری نیب انٹیلی جنس کی کارروائی پر لاہور سے عمل میں لائے گئی نیب لاہور نے ملزم کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کر کے 15 مارچ تک کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔